سوات میں وکلاء برادری امن کی خواہاں

سوات مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے خلاف وکلاء برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سوات بار اور مینگورہ ہایئکورٹ کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ،احتجاجی مظاہرہ ایک دن پہلے پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شھید ہونے پر کیا گیا،سوات بار صدر سعید خان اور ہائی کورٹ بار صدر عبد العلیم ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سوات میں مزید دھشتگردی برداشت نہیں کر سکتے،اور پچھلے کچھ عرصے سے سوات کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم مزید کسی بھی بد امنی یا دھشتگردی کے متحمل نہیں ہو سکتے،ماضی میں ہم نے بہت قربانیاں دے کر سوات کے امن کو یقینی بنایا ہے، لہذا شفاف تحقیقات کرائے جائے،وکلاء نے سوات ڈی پی او کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا،جس کے حوالے سے وکلاء کی جانب سے قرارداد پاس کی گئی ہے،

Comments are closed.