اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

0
48
ضمانت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہيں، انہوں نے دوبارہ اداروں سے متعلق متنازعہ گفتگو کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنازع گفتگو کا متن پڑھ کر سنا دیا۔فاضل جج کے استفسار پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اعظم سواتی پر فرد جرم عائد ہونی ہے۔

ارشد شریف کیس:جے آئی ٹی نےتحقیقاتی دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

عدالت نے رضوان عباسی کو ہدایت کی کہ آپ اس طرف ابھی نہ جائیں ٹرائل جلد مکمل کرانے پر توجہ دیں۔اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہےکہ گزشتہ برس نومبر نے اعظم سواتی کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے فوجی افسران کے خلاف ایک متنازع ٹوئٹ کی گئی تھی۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے انہیں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سینیٹر کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کی تھی۔

 

ادھر ایک اور کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کےکیس میں ٹرائل کورٹ سےدرخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

باغی ٹی وی: شہباز گل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے بریت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنےکی استدعا بھی کی،شہبازگل کی جانب سے درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا-

سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

ٓدرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی مواد نہیں دیا گیا جس پر فرد جرم لگ سکے، ٹرائل کورٹ کا آرڈر آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔

شہباز گل نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ درخواست منظورکرتے ہوئےکوہسار تھانے میں درج بغاوت کے مقدمے سے بری کیا جائے سیشن کورٹ اسلا م آبا د کا 11 فروری کا فیصلہ کلعدم قرار دیا جائےاور درخواست بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

آصف زرداری پر الزام تراشی:شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری

واضح رہےکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔

Leave a reply