سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

0
48

سویڈن: سویڈن کا اڑایا ہوا ایک راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث ناروے کی حدود کے 15 کلومیٹر اندر غیرآباد علاقے میں جاگرا-

باغی ٹی وی: سویڈن کے خلائی تحقیقی ادارے ’ایسرینج اسپیس سیںٹر‘ نے پیر کے روز یہ راکٹ اڑایا تھا جس پر بالخصوص ذراتی تحقی اور سیاروی تحقیق کے سائنسی آلات رکھے گئے تھے۔ منصوبے کے تحت اسے 250 کلومیٹر تک جانا تھا لیکن صرف 15 کلومیٹر کی بلندی پر ہی اس نےدوبارہ زمین کا رخ کرلیا۔

ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح

سویڈن کی اسپیس کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس راکٹ نے معمول سے تھوڑی سی لمبی اورمغرب کی جانب اڑان بھری اور پھر ناروے کی سرزمین سے پندرہ کلومیٹر اندر گر گیا۔

اس راکٹ کا نام ٹیکس 58 رکھا گیا تھا جو یورپی خلائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ ماہرین نے اسے ماحول دوست ٹیکنالوجی اور سیارہ جاتی تحقیق کے لیے بنایا تھا۔ دوسری جانب خلائی ایجنسی میں رابطہ افسر فلپ اولسن نے بتایا کہ راکٹ کی خرابی ہمارے پیشِ نظر تھی اور ناروے کو اس سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

تاہم ایسرینج اسپیس سینٹر نے منگل کے روز راکٹ کو اس کے مقام سے اٹھایا ہے جو اب بھی قدرے بہتر حالت میں ہے۔ اسے دوبارہ مرکز میں لاکرتجربے کی ناکامی کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

جاپانی وزیراعظم کا صنفی امتیاز میں کمی کیلئے بڑی کمپنیوں میں خواتین سربراہان کی …

تاہم ناروے نے اس راکٹ تجربے کی بروقت اطلاع نہ دینے پر اپنی خفگی کا اظہار کیا تھا۔ اگرچہ یہ مالسیلو کے ایک بے آباد خطے میں گرا تھا لیکن اطراف کی تباہی کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے-

ناروے کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس طرح کا راکٹ گرنا ’’ایک انتہائی سنگین واقعہ ہے، جس سے شدید نقصان ہو سکتا ہے ناروے کے حکام سرحد کی جانب کسی بھی غیر مجاز سرگرمی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سویڈش حکام کی جانب سے اس واقعے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ۔

ناروے کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ اسے پیر کو جاری کردہ ایس ایس سی کی پریس ریلیز سے حادثے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

باپ اپنے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر لے گیا

Leave a reply