ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سوئس وزیرخارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے-

باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر کہا کہ سوئیڈن حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے، سوئیڈن کےناظم الامور کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیوکیسس کے دورہ پاکستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوئس وزیرخارجہ 7 سے 9 جولائی کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر سرکاری دورہ کریں گے-


ترجمان دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کی ڈیل میں امریکی معاونت کی تصدیق کی بتایا کہ امریکا ہمارے ساتھ آئی ایم ایف ڈیل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا ہے۔

بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع ،صادق سنجرانی وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں شخصیت …

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد عالمی طور پر مسلمہ بارڈر ہے، پاک افغان سرحد کو امن کا بارڈر بنانا چاہتے ہیں، کچھ عناصر سرحد کو متنازع بنانے کیلئے حملے کرتے ہیں پاک ترک سالانہ مشاورتی اجلاس گزشتہ روز ہوا، جس میں پاک ترک ہائی لیول کو آرڈینیشن کونسل اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا فیصلہ ہوا سی پیک میں چین نے 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، پاکستان اور چین سی پیک کو آگے بڑھانے کےعزم پر قائم ہیں۔

ایک سوال کے وجواب میں انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے، ڈی این سیملز کا تجزیہ کیا جا چکا ہے، یونان حکومت نےواقعہ کی عدالتی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

میرون لیزلی مڈلکوٹ پاک فضائیہ کا جنگجو پائلٹ ،جو وطن پہ قربان ہوا اور سمندر …

قبل ازیں پاکستان میں سوئس سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں لکھا تھا کہ یہ اچھی خبر ہے کہ سوئس وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو کہ پہلے سے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا نادر موقع ہے۔

Shares: