جمخانہ کلب ساہیوال کو کیوں سیل کیا گیا،وجہ سامنے آگئی

0
24

ساہیوال:جمخانہ کلب اور گراؤنڈ کی تالا بندی کے خلاف ممبران و کھلاڑیوں کا احتجاج،کلب کو فورا کھولنے کا مطالبہ
کرونا وبا اور انتظامی بے قاعدگیوں کی وجہ سے بند کیا،جنوری کے بعد کھول دیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ
تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر کے وسط میں واقع مشہور سپورٹس کمپلیکس جمخانہ کلب کو گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیل کردیا گیا تھا،انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف آج ضلع بھر سے کلب ممبران اور کھلاڑی کلب کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے کمپلیکس کو فورا کھولنے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں جہاں صحتمندانہ سرگرمیوں کے مواقع پہلے ہی بہت کم ہیں وہاں جمخانہ کلب کی بندش سے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،صحتمندانہ سرگرمیوں پر قدغن لگا کر گورنمنٹ ہمارا ذہنی سکون چھیننا چاہتی ہے،ہمارا حکام سے مطالبہ ہے کہ کلب کو جلد از جلد کھولا جائے جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے جمخانہ کلب کو سیل کرنے سے متعلق کہا ہے کہ کلب کو کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور انتظامی بے قاعدگیوں کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے اور کوشش کی جائے گی کہ کلب کے معاملات کو بہتر کر کے اسے 31جنوری کے بعد کھول دیا جائے -انہوں نے کہا کہ کلب کی لیز بھی ختم ہو چکی ہے جس کے لئے بورڈ آف ریونیو سے اجازت حاصل کی جائے گی جبکہ کلب کے انتظامی معاملات کو بھی درست کیا جائے گا تا کہ ممبران کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں

Leave a reply