سید عبدالرشید کا شہریوں کو کاٹنے والے کتے کو مارنے پر 108 روپے انعام دینے کا اعلان

0
21

رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی سید عبدالرشید کا شہریوں کو نقصان پہنچانے والے کتے کو مارنے پر 108 روپے انعام دینے کا اعلان شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سرکار کی ذمہ داری ہے کتوں کے کاٹنے کے کیسزز پر مسلسل خاموشی افسوسناک ہے،لیاری پی ایس 108 کے مکینوں کی کتوں سے حفاظت کے لیے نقصان پہنچانے والے کتے کو مارنے والے شہری کو 108 روپے کا انعام دونگا،موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے بلا وجہ کتے بھاگتے ہیں جن سے خوفزدہ ہو کر شہری حادثات کا شکار ہو رہے ہیں،کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی نہیں اور کتے کو مارنے کی دوائی بھی نہیں تو بتایا جائے کیا انسانوں کو مارنے کے لیے انکو پالا جا رہا ہے،جن کو کتوں سے محبت ہے وہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے کتوں کو اپنے گھر پر پناہ دیں اور انکے کھانے کا انتظام کریں،اب اگر کسی کی کتے کے کاٹنے پر موت ہوئی تو پرچہ متعلقہ ادارے کے خلاف خود درج کروانگا .

Leave a reply