سید علی گیلانی نے پاکستان سے کیا مطالبہ کر دیا
سید علی گیلانی نے پاکستان سے کیا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی : چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس اور بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان تاشقند ،شملہ اورلاہورمعاہدوں کے تمام پہلوؤں سے دستبرداری کا اعلان کرے..بھارت نے یکطرفہ طور پر ان معاہدوں کوختم کردیا ہے،بعض کشمیریوں کو گھر خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے گھروں پرجلد قبضہ کرلیا جائے گا،لداخ کے مسلمانوں کو بھارتی فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،
واضحرہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت نے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ روا رکھنے کے لیے تین ماہ سے زیادہ عرضے سے کرفیو لگا رکھا ہے.خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔
مقبوضہ جموں کشمیر، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، کتنا نقصان ہوا؟