سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی اشرف صحرائی کا طبی قتل

0
70

سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی اشرف صحرائی کا طبی قتل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے حریت رہنماؤں کا قتل عام شروع کر دیا

چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس اشرف صحرائی وفات پا گئے ہیں وہ پچھلے ایک سال سے جیل میں تھے، کووڈ کا شکار ہوئے, بھارتی حکومت نے انکا علاج نہیں کروایا،اور ہسپتال منتقل نہیں کیا، جب انکی حالت بگڑی تو ہسپتال تو منتقل کر دیا گیا تا ہم صحیح علاج نہین کیا گیا جس کے بعد انکی موت ہوئی ہے،

اشرف صحرائی 5 اگست 2019 سے اپنے گھر پر نظر بند تھے بھارت کے ہاتھوں تحریک حریت کے چیئر پرسن اور سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی کے اس طبی قتل پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو بھی چاہئے کہ اس پر بھر پور رد عمل دے،

پچھلے سال رمضان میں اشرف صحرائی کا بیٹا بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوا تھا مئی 2020 میں انکا بیٹا جنید شہید ہوا تھا،جب ان کے بیٹے جنید صحرائی جہاد کیلئے چلے گئے تو بھارتی فوج نے اشرف صحرائی سے درخواست کی کہ اپنے بیٹے سے گھر واپسی کی اپیل کریں، انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ میں تحریک حریت کا چیئرمین ہوں، جیسے دوسروں کے بیٹے شہید ہوئے، میرا بیٹا بھی ویسے ہی ہے، اسے نہیں روکوں گا

بھارتی جیلوں میں قید تمام کشمیری قیدیوں کی جانیں خطرے میں ہیں، فوری رہا کیا جائے۔اشرف صحرائی صاحب کی اچانک رحلت تحریک آزادی کشمیر اور کشمیری عوام کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے. حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، یاسین ملک سمیت دیگر کو بھارت نے جیلوں میں ڈال رکھا ہے اور جیلوں میں انکی زنگی کو خطرات لاحق ہیں تا ہم بھارت حریت رہنماؤں کو کسی قسم کی سہولیات نہیں دے رہا

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

حزب المجاہدین کے جنید صحرائی سرینگر انکاؤنٹر میں دیگر دو ساتھیوں سمیت شہید

Leave a reply