ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سید ایاز شاہ بخاری مسلم لیگ ن ضلع ٹھٹھہ کے نائب صدر نامزد ،جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں مسلم لیگ ن کا اجلاس مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور احمد خشک کے گھر میں منقعد ہوا ،اجلاس میں پارٹی عہدیدار سٹی صدر ناتھو کنبھار اور ایڈو کیٹ ناصر عباسی ، عزیز شیخ اور کارکن اور عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں ٹھٹھہ شہر کے مسائل پر بات ہوئی،اجلاس میں ٹھٹھہ شہر میں سالوں سے جاری غیراعلانیہ لوڈشٹینگ اور ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال اور مسائل زیر غور لائے گئے، اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک نے کی، اجلاس میں باڈی کی کارگردگی کوزیربحث لایاگیا ،اجلاس میں مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ ٹھٹھہ ضلع کی نائب صدر کی سیٹ پر سید ایاز شاہ بخاری کونامزد کیا گیا ہے، جس پرپارٹی کار کنوں نےسید ایاز شاہ بخاری کو مبارک باد دی اور اس پر سید ایاز شاہ بخاری نے پارٹی اور پارٹی کے کارکن عہدیداروں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور بالخصوص سندھ کے نائب صدر منظور خشک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے پارٹی نے اتنی عزت مجھے دی ہے میں اپنے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں عہد کرتا ہوں کے پارٹی کے نظریے کو مدعی نظر رکھتے غریب عوام کی مدد کروں گا میرے گھر کے دروازے عوام کے لۓ دن رات کھلے ہیں میری کوشش ہوگی میں عوام کے لۓ کام کروں اس پر پارٹی کارکن اور عہدیداروں نے سید ایاز شاہ بخاری کو کہا ہم پارٹی کے پالیسی تحت آپ کے ساتھ ہیں.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved