اوچ شریف :سید محمد شاہ جرار کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خانقاہ قاسمیہ آمد

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) سید محمد شاہ جرار کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خانقاہ قاسمیہ آمد
تفصیل کے مطابق پیر سید محمد شاہ جرار کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خانقاہ قاسمیہ آمد ، مریدین و متعلقین کی کثیر تعداد کی طرف سے شاندار استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور خوبصورت مالا سے پیر و مرشد کو لاد دیا اس موقع پر پیر سید محمد شاہ جرار نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے اللّہ تعالیٰ نے مجھے آٹھویں مرتبہ روضہ رسول کی حاضری نصیب فرمائی اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے مختلف مقدس مقامات کی زیارت کر کے جو قلب کو دلی اطمینان پہنچتا ہے وہ کسی نعمت سے کم نہیں تو عالم اسلام سے گزارش ہے کہ اپنی تمام تر فضول ضروریات کو دیوار کے ٹھکانے لگا کر زندگی میں ایک بار ضرور حرمین شریفین کی زیارت کریں-

Leave a reply