مزید دیکھیں

مقبول

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات کے علاقے مینگورہ سمیت گردونواح میں پیر کی...

عالمی برادری کا پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش

پاک بھارت جنگ/ عالمی برادری کا پاکستان پر...

پیرعادل:دربار واپسی پر زائرین کو حادثہ، خاتون جاں بحق، تین زخمی

پیر عادل،باغی ٹی وی(نامہ نگارباسط علی گاڈی) ...

مودی کے لیے اپنے عوام کو مارنا کوئی بڑی بات نہیں ،مشعال ملک

چیئر پرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن مشعال ملک...

مسرت عالم بٹ کا بحیثت حریت چیئرمین کا انتخاب سید صلاح الدین نے خوش آئند قرار دے دیا

موجودہ حالات میں مسرت عالم بٹ کا بحیثت حریت چیئرمین کا انتخاب ایک مستحصن،بروقت اور حوصلہ افزا اقدام ہے۔

ان خیالات کااظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی جموں و کشمیر کے بے مثال قائد امام سید علی گیلانیؒ اور ان کے پیش رو دست راست جناب اشرف صحرائی ؒ کے انتقال کے نتیجے میں پیدا شدہ خلاء پورا کرنے کی کوشش میں جناب مسرت عالم بٹ کا انتخاب ایک مستحصن،بروقت اور حوصلہ افزا کوشش ہے۔مسرت عالم بٹ تحریک آزادی کا ایک مخلص،بے باک اور ثابت قدم سپاہی ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے بھارتی تعذیب خانوں میں نہایت صبرو استقامت سے نصب العین کی آبیاری میں مصروف ہیں۔

سید صلاح الدین نے قائدین حریت کو مشورہ دیا کہ درپیش صبر آزما اور مشکل ترین حالات کا فوری تقاضہ یہ ہے کہ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑے اور حریت سے باہر اکائیاں،سب ایک ہی متحدہ پلیٹ فارم پر مجتمع ہوکر، رواں جدوجہد آزادی کی ہمت و حوصلے سے قیادت کریں تاآنکہ تائید و نصرت الٰہی سے منزل سے ہمکنار ہونگے۔

واضح رہے کہ مسرت عالم بھٹ کو سید علی شاہ گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ سرینگر میں حریت کانفرنس کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا اس سے قبل وہ سید علی گیلانی کے ساتھ حریت کانفرنس کے سیکرٹری کی حیثیت میں کام کر رہے تھے ،کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا،کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی وفات پر حریت قائدین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہو گیا ہے اس کو پر کرنا مشکل ہے تاہم بابائے حریت کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی لگا دی

بھارتی افواج کشمیری بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ،5 اگست سے ابتک 13 ہزار لڑکوں کو گرفتار کیا گیا

مسرت عالم بھٹ سید علی گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نئے سربراہ مقرر

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan