شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

0
39

شام :لبنان سے یورپ کی طرف روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک ہو گئے،شامی ٹی وی کے مطابق کشتی میں کم از کم 150 افراد سوار تھے-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمیہ نے بتایا تھا کہ چند روز قبل مہاجرین کی لبنان سے یورپ کی طرف روانہ ہوانے والی کشتی شام کے قریب ڈوبنے سے 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے کشتی پر سوار دیگر مسافروں کی تلاش جاری ہے تاہم اب زندہ بچ جانےکے امکانات معدوم ہوچکے ہیں-

شامی حکام نے جمعرات کی سہ پہر طرطوس (شمال مغرب) کے ساحل سے سمندر میں لاشیں تلاش کرنا شروع کیں اب تک ڈوبنے والی کشتی سے 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں علاج کے لیے شام کے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

حمیہ نے کہا کہ شامی حکام نے اشارہ کیا کہ زندہ بچ جانے والوں میں سے زیادہ تر کو آکسیجن فراہم کی گئی ہے جب کہ کچھ کو انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا تھا کشتی میں تقریباً 45 بچے سوار تھے اور ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا تاہم وہ تعداد کی تصدیق نہیں کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشتی "بہت چھوٹی” تھی اور لکڑی سے بنی تھی۔

ایران: مظاہروں میں 17 افراد جاں بحق، امریکی پابندیاں لگ گئیں

شام میں سمندری بندرگاہوں کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل سامر قبرصلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے کیڈرز اب المنطار کے علاقے اور (جزیرہ) ارواد اور طرطوس کے سمندروں میں ایک کشتی کو بچانے کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں آٹھ زندہ بچ جانے والوں کو بچا لیا گیا۔ انہیں طرطوس کے الباسل ہسپتال لے جایا گیا زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اب بھی جاری ہے جس میں ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میں لبنان سے غیر قانونی طور پر ہجرت کرنے کی کوشش دہرائی گئی ہےلبنان میں بگڑتے ہوئے معاشی اور زندگی کے حالات کی روشنی میں سمندری راستے سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ ان کی منزل اکثر قبرص ہے، جو لبنان کے ساحل کے قریب واقع یورپی ملک ہے-

شام میں ہزاروں بچوں کو ہیضے وبا سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق

Leave a reply