شام میں تباہ کن زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ، 20 داعش جنگجو فرار
دمشق: شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہے-
باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں ترکیہ کی سرحد کی نزدیک قائم جیل زلزلے میں تباہ ہوگئی جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کئی داعش جنگجو فرار ہوگئے۔
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا
جیل حکام کا کہنا ہے کہ یہاں 2 ہزار سے زائد ملزم قید تھے جن میں سے 1300 داعش اور 700 کرد جنگجو ہیں جن میں سے 20 داعش جنگجو زلزلے کے بعد فرار ہوگئے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ 7.8 شدت کے زلزلے – جس کے بعد خطے میں درجنوں آفٹر شاکس آئے – نے جیل کو نقصان پہنچایا، دیواروں اور دروازوں میں شگاف پڑ گئے۔
شام کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعش قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ قیدیوں کو گرفتار کرکے دوبارہ جیل میں ڈالا جائے گا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان خصوصی طیارے سے ترکیہ روانہ
امریکا سمیت عالمی قوتوں نے داعش جنگجوؤں کے فرار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شام کی حکومت سے جیلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے جنگی مانیٹرنگ نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ آیا قیدی فرار ہو گئے ہیں، لیکن اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہاں بغاوت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جنگ زدہ شام میں کئی جیلوں اور پناہ گاہوں میں داعش جنگجو قید اور ان کے اہل خانہ مقیم ہیں اور زلزلے کے باعث ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
یادرہے کہ ترکی اور شام کی سرحد کے قریب شدید زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد دونوں ممالک میں مرنے والوں کی تعداد 4,800 سے تجاوز کر گئی ہے شام کی حکومت اور امدادی کارکنوں نے بتایا کہ پیر کو شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد کم از کم 1,444 افراد ہلاک ہو گئے جس کا مرکز جنوب مغربی ترکی میں تھا۔