ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شام زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے-
باغی ٹی وی: این ڈی ایم اے کے مطابق شام زلزلہ متاثرین کیلئے سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں ،سامان اسلام آباد سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا،امدادی سامان شام میں تعینات پاکستانی سفیر شاہد علوی وصول کریں گے-
پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
ترجمان کے مطابق زلزلہ سے متاثر ین کیلئے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں شام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،مزید امدادی سامان براستہ روڈ شام اور ترکیہ کیلئے جلد روانہ کیا جائے گا-
دوسری جانب ترجمان ریسکیو کے مطابق پاکستانی ریسکیوٹیم نے ترکیہ میں آپریشن شروع کردیا ہے،پہلا آپریشن سیکٹر آدیامن میں قائم کردیا گیا ہے،اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے ٹیم کمانڈر رضوان نصیر ہیں،دوسری جانب 51رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کا حصہ ہیں-
ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ
ترجمان ریسکیوکے مطابق ریسکیو ٹیم کے ارکان اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے ا سپشلائزڈ ہیں،اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ریسکیو، ترک بھائیوں کیساتھ ہے-








