شام کے مرکزی بینک ے یکم جنوری 2026 سے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کے مطابق یہ اقدام کرنسی سواپ منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پرانے اور خستہ حال نوٹوں کو مرحلہ وار نئے نوٹوں سے تبدیل کرنا ہے شامی مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت عوام کو اپنی موجودہ کرنسی بغیر کسی اضافی فیس کے نئے نوٹوں میں تبدیل کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنسی کی تبدیلی کا عمل یکم جنوری سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا اور اسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ مالیاتی نظام میں کسی قسم کا دباؤ یا خلل پیدا نہ ہو اس عمل کے دوران تمام کمرشل بینکوں اور مجاز مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عوام کو بروقت اور آسان سہولت میسر آ سکے۔

عسکری اور سیاسی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے،خواجہ آصف

شامی مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ ہوں گے، جن میں جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے خصوصی علامات اور جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجی شامل ہے اس اقدام سے نہ صرف کرنسی کی حفاظت میں اضافہ ہوگا بلکہ مالی لین دین میں شفافیت بھی بہتر ہو گی۔

بینک کے مطابق کرنسی سواپ منصوبے کا ایک اہم مقصد مارکیٹ میں گردش کرنے والے پرانے اور خراب نوٹوں کو ختم کرنا اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر یقین کریں،کرنسی کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی سختی سے کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی کو بردا شت نہیں کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کے اجرا سے شام کے مالیاتی نظام کو استحکام ملنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم اس منصوبے کی کامیابی کا انحصار شفاف عمل درآمد اور عوامی تعاون پر ہوگا۔

Shares: