تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کی ایمرجنسی میں "سرنج” نایاب

باغی ٹی وی چونیاں(نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کی ایمرجنسی میں "سرنج” نایاب ہوگئی غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، ایمرجنسی میں آنے والے تمام مریضوں کو سرنج باہر پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے لانا پڑ رہی۔ ہسپتال میں سرنج،پٹیوں سمیت دیگر اہم ادویات کے سٹاک بھی ختم، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر صحت پنجاب،چیف سیکرٹری سمت دیگر حکام سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کیمطابق لاکھوں کی آبادی پر مشتمل شہر چونیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں میں پچھلے کئی روز سے سرنج نایاب ہو گئی۔ایمرجنسی اور جنرل وارڈز کے مریضوں کو سرنج پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے خریدنا پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال ایمرجنسی میں آنے والے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا اس کے علاوہ ذرائع کیمطابق کاٹن پٹی، گرم پٹی سمیت پیراسیٹامول ،اگمنٹن، موکسل ، میپرازول ،بروفن ،پونسٹان، اور دیگر ادویات بھی ہسپتال میں موجود نہیں ہیں جو کہ محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر ہسپتال میں ادویات ہی نہ ہوں گی تو ہسپتال آنے والے غریب مریضوں کو کیسے ریلیف فراہم کیا جا سکتا اگر انہیں ادویات مہنگے داموں پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے ہی خریدنا پڑیں گی۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کو یہ کہ کر تسلی دی جا رہی کہ ادویات موجود جبکہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے بغیر ہم استعمال نہیں کر سکتے لیکن ذرائع حقیقت اس کے برعکس بتاتے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر صحت پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمیشنر لاہور سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں سرنج اور پٹیوں سمیت دیگر تمام ادویات جلد ڈے جلد فراہم کی جائیں اور ادویات کو ہسپتال میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے رپورٹ کروا کے بھیجا جائے تاکہ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بن سکے اور پرائیوٹ میڈیکل سٹوروں سے لٹنے سے بچ سکیں۔

Leave a reply