ٹی ٹین لیگ ، پاکستانی کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی شروع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت ہوئی ہے
ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری کردیئے گئے ،پاکستانی کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی شروع ہوگئی ،سہیل تنویر ،اعظم خان ،شرجیل خان اور آصف علی ابوظہبی روانہ ہو گئے،
محمد عرفان ،محمد حفیظ، اور آفیشلز کی آج روانگی شیڈول ہے،ٹی ٹین لیگ منتظمین کی درخواست پر پاکستانی کھلاڑیوں کو خصوصی ویزے جاری کئے گئے
اعظم خان، سہیل تنویر، شرجیل خان اور آصف علی کی کراچی سے فلائٹ طے تھی، محمد عرفان، محمد حفیظ کے ساتھ کچھ آفیشلز کی لاہور سے روانگی ہوگی۔ٹیموں کے منتظمین نے مختلف فلائٹس کے ذریعے کرکٹرزکی جلد سے جلد ابوظہبی پہنچنے کا انتظام کیا ہے۔ ٹی ٹین لیگ کے مقابلے 28 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں
ابوظہبی ٹی ٹین لیگ آئی سی سی سے منظور شدہ اور امارات کرکٹ بورڈ سے لائسنس یافتہ دنیا کا واحد 10 اوورز انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ ہے، اس کا چوتھا سیزن 28 جنوری سے 6 فروری 2021 کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
2019 کے سیزن میں شرکت کرنے والی تمام 8 ٹیموں کی واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان ٹیموں کے نام ابوظہبی، مراٹھا عریبئنز، بنگلہ ٹائیگرز، دکن گلیڈی ایٹرز، قلندرز، دہلی بلز اور ناردرن واریئرز ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک ٹاسکرز کا نام بدل کر پونے ڈیولز رکھ دیا گیا ہے۔
دفاعی چیمپینز مراٹھا عریبئنز پرویز خان، راجزو ایئر اور انوراگ مہیشوری کی مشترکہ ملکیت میں رہی، جبکہ رنر اپ دکن گلیڈی ایٹرز ہندوستانی ٹائیکون گوراو گروور کی ملکیت میں ہے۔
ٹیم قلندرز کے مالک عاطف رانا، سمین رانا، سلیم رفیق احمد اور چودھری عمر حسین ہیں۔ ابوظہبی مکمل طور پر ابوظہبی کرکٹ کی ملکیت میں ہے اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے زیر انتظام ہے۔ بنگلہ دیشی تاجر یاسین چودھری اور سراج الدین عالم بنگلہ ٹائیگرز کے مالک ہیں۔ آر نیلش بھٹناگر دہلی بلز فرنچائز کے مالک ہیں۔
اس کے علاوہ ناردرن واریئرز کے مالک نامور تاجر شہباز الیاس ، محمد موورانی، نادر آدم علی، جنید عزیز موتی اور عثمان علی عثمان ہیں اور پونے ڈیولز کی قیادت پیراگ سنگھوی اور کرشن کمار کررہے ہیں۔