ٹی ٹوئنٹی ،فاتح ٹیم کا بھارت میں شاندار استقبال،وزیراعظم سے ملاقات

0
65

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم واپس پہنچی تو ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا

بھارتی ٹیم آج صبح خصوصی پرواز کے ذریعے نئی دہلی پہنچی، اس موقع پر ٹیم کے استقبال کے لئے بھارتی شہری بڑی تعداد میں ایئر پورٹ پر موجود تھے،مداحوں نے شاندار استقبال کیا تو بھارتی کھلاڑی بھی ہاتھ ہلا کر انہیں جواب دیتے رہے،بھارتی ٹیم کو ایئر پورٹ سے سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا ہوٹل میں بھی ٹیم کا زبردست استقبال کیا گیا،ہوٹل کے باہر مداحوں کی جانب سے ڈھول لایا گیا تھا، ڈھول اور میوزک کی آواز سن کر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو خود کو نہ روک سکے اور دونوں نے ڈانس کیا ،

بھارتی ٹیم جس ہوٹل میں گئی اس ہوٹل کے ایگزیکٹو شیف ،شیونیت کے مطابق بھارتی ٹیم کے لئے ایک خصوصی کیک بنایا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کا طرح کا ہے، کیک کو دیکھا جائے تو یہ ٹرافی ہی لگتی ہے، کیک چاکلیٹ سے بنایا گیا، بھارتی ٹیم کو ہوٹل میں خصوصی ناشتہ دیا گیا،ہوٹل کی جانب سے کھلاڑیوں کی پسند کے پکوان بنائے گئے تھے.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر واپس آںے والی بھارتی ٹیم کی آج بھارتی وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات ہوئی ،مودی نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی وزیراعظم مودی اور تمام کھلاڑی خوش نظر آ رہے ہیں، مودی نے گرمجوشی سے کھلاڑیوں کا استقبال کیا،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی ٹیم کے ہر رکن سے بات چیت کی ،اس موقع پر راہل ڈریوڈ اور روہت شرما نے مودی کو ٹرافی سونپی،ملاقات کے اختتام پر گروپ فوٹو بھی بنایا گیا، اس موقع پر بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور سکریٹری جئے شاہ بھی موجود تھے۔

بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹیم ممبئی جانے کے لئے دوبارہ ایئر پورٹ کی طرف سخت سیکورٹی میں روانہ ہو گئی ہے،،جہاں کھلاڑی نریمن پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک کھلی بس میں فتح کی پریڈ میں حصہ لیں گے، اس کے بعد بی سی سی آئی ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دے گا۔

Leave a reply