ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو ہو گا،پاک بھارت میچ کے دوران اضافی سیکورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کی گئی ہے
پاک بھارت میچ کے دوران دیگر میچز کے مقابلے میں سیکورٹی زیادہ ہو گی، امریکا میں کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی سیکوٹی پاک بھارت میچ کی ہو گئی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے، سڑکیں بند کی جائیں گے، پولیس کے دستے تعینات ہوں گے،ڈرون سے بھی نگرانی کی جائے گی، خصوصی ہتھیاروں اور ٹریننگ کی حامل سواٹ فورس سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی،نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین کا کہنا ہے کہ "پاک بھارت میچ کے لیے اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہو گی، پُراعتماد ہیں کچھ بھی نہیں ہو گا، یہ دنیا کا سب سے بڑا میچ ہے ہمارا اپنا نساؤ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ ہے جو بڑے ایونٹس کا انتظام کرتا ہے ہماری نیویارک، اسٹیٹ پارک پولیس ایف بی آئی، پورٹ اتھارٹی پولیس اور ایم ٹی اے پولیس ہے، رضا کار فائر فائٹرز نے ذمہ داری سنبھال لی ہے”۔
واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلہ 9 جون کو نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نیو یارک میں ہوگا، ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے،ایجبسٹن کے فین پارک میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے اور آئی سی سی نے بھی فین پارک کے لیے وینیو کی تصدیق کی ہے،پاک بھارت میچ کے موقع پر ایجبسٹن میں فیملی فیسٹیول کا ماحول ہو گا، فینز بڑی اسکرین پر میچ دیکھیں گے جس میں سابق پاک بھارت کرکٹرز بھی موجود ہوں گے،چیف ایگزیکٹو ایجبسٹن اسٹیورٹ کین کے مطابق انگلینڈ کے اس واحد وینیو کو فین زون کے لیے آئی سی سی نے چنا ، مقامی کمیونٹی کا ورلڈکپ کا حصہ بننے کا یہ موقع ہے۔