پاکستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، لٹن داس بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اسکواڈ میں ، تنزید حسن تمیم، پرویز حسین ایمون، محمد نعیم شیخ، توحید ہردوئے، جاکر علی انیک، شميم حسین پٹواری، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، شاک مہدی حسن، نسیم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، تنزیم حسن ساکب اور محمد سیف الدین شامل ہیں.

تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ بقیہ دو میچز 22 اور 24 جولائی کو ہوں گے۔ تمام میچز میرپور، ڈھاکا میں شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ڈھاکا پہنچ چکی ہے، اور یہ سیریز قومی ٹیم کی آئندہ بین الاقوامی مصروفیات سے قبل انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث مختصر فارمیٹ میں بین الاقوامی مقابلوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں طوفانی بارشوں سے تباہی، بجلی کا نظام درہم برہم

عملیات کے بہانے بچوں کو اغوا کرنے والا جوڑا گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

برطانیہ میں 16 سالہ نوجوانوں کو ووٹ کا حق دینے کا اعلان

Shares: