پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہے۔

دورہ بنگلہ دیش کے لیے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دستیابی بھی تاحال غیر یقینی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں نوجوان اسپنر صفیان مقیم کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، جو پہلی بار قومی ٹی20 ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ادھر یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اگر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کیا، تو پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ بھی اسی ہفتے اعلان کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رواں سال اگست میں تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

نیول چیف کا پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز

Shares: