آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ :انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا

9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ہوگا۔
0
169
t20

ممبئی:امریکا میں جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ویرات کوہلی، یشاسوی جیسوال اور سوریا کمار یادو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے،بھارتی اسکواڈ میں ریشبھ پنت، نجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا اور شیوم ڈوبے بھی شامل ہیں،ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہال، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا ا، محمد سراج ، رنکو سنگھ، شبمن گل، خلیل احمد اور آویش خان ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئیرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ہوگا۔

دوسری جانب انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان کیا ہے-

جنوبی افریقا نے جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈم مرکرم جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی کریں گے، اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک اور اینرک نورٹجے کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اینرک نورٹجے سال 2023 سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جب کہ ڈی کاک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقاکے اسکواڈ میں ایڈم مرکرم، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر ، تریسٹن اسٹبز، کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بیجورن فورٹوئن اور ریان ریکیلٹن شامل ہیں،جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 اور پاکستان سے سیریز میں ا نگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جب کہ اسکواڈ میں تجربہ کار معین علی بھی شامل ہیں۔

انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن ، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ کو شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ انگلش اسکواڈ میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار مارچ 2023 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

Leave a reply