ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے امریکہ میں شروع ہو رہا ہے، ایونٹ کے میچز امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوں گے
پاکستان میں امریکی سفیر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں امریکی سفیر نے پاکستانی عوام کو مبارک باد دی ہے،اور پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ایک ویڈیو پیٍام میں کہنا تھا کہ "پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھا ہے،موسم گرما میں ہر کھلی جگہ پر پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستان اور امریکا دونوں ہی کھیلوں کے لیے محبت رکھنے والے ملک ہیں،امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، امید ہے میچز دلچسپ ہوں گے، حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، پاکستان کرکٹ ٹیم سے چند بولنگ اور بیٹنگ کی ٹپس سیکھیں”۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی، پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لندن سے امریکہ پہنچ گئی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت اور مینجمنٹ کمیٹی اراکین کے ہمراہ برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکہ کے شہر ڈلاس پہنچی ہے
ٹی 20 کا پہلا میچ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا جو ڈیلاس میں ہو گا، ٹورنامنٹ میں کل 55 میچز کھیلے جائیں گے جو 29 دنوں میں مکمل ہوں گے۔ بھارت کا پہلا میچ 5 جون کو ہو گا
ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء ،پاکستانی 15 رکنی اسکواڈ
حال ہی میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،پاکستان ورلڈکپ کے لیے کوچ اور معاونین کو لے کر جا رہا ہے ان میں سینئیر ٹیم منیجر وہاب ریاض،ٹیم مینجر منصور رانا،ہیڈ کوچ گیری کرسٹن،اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل ہیں ، فیلڈنگ کوچ سیمون ہیلمٹ،مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ .ہائی پرفارمنس کوچ آفتاب خان،فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکون بھی ساتھ جائیں گے،جبکہ ٹیم میں چیف سیکیورٹی آفیسر ارتضیٰ کمیل، محمد عمران ،ٹیم ڈاکٹر محمد خرم سرور، اینالسٹ طلحہٰ اعجاز ،میڈیا اور ڈیجیٹل مینیجر رضا کیچلیو ،اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ ڈریکوس سائمن شامل ہیں-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا میں ہو رہا، پاکستان اور امریکا کے وقت میں تقریبا نو گھنٹے کا فرق ہے،ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس کے ، برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چاروں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے والی ٹیم سیمی فائنل میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ 9 جون کی شام ساڑھے سات بجے
پاکستان کے اسٹینڈرڈ وقت کے مطابق 6 جون کو پاکستان اورامریکا کا میچ رات 8.30 بجے کھیلا جائے گا،ٹی 20 ورلڈ کپ میں شائقین کی نظریں پاک بھارت کے میچ پر ہیں، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ نو جون کو شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا،پاکستان اور کینیڈا کے مابین میچ 11 جون کو رات 7.30 بجے شروع ہوگا۔
ٹی20 ورلڈکپ،پی سی بی نے ترانہ جاری کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا ہے، پی سی بی نے قومی ٹیم کا ترانہ ´ساڈی واری اوئے ´ جاری کردیا ،ترانہ علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے،پی سی بی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے یہ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیں
Sadi Vari Oye | Pakistan Cricket Team Official Anthem 2024
This anthem is a tribute to our fans who cheer for the Pakistan team through every triumph and challenge. Let's unite, celebrate, and fuel our team's journey to conquer the world. Pakistan Zindabad!
#SadiVariOye pic.twitter.com/4T3KxNm3ML
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2024








