میلبرن:ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
بڑے ایونٹ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارت اننگز
روایتی حریف کی جانب سے کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم کے ایل راہول دوسرے اوور میں 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر روہت شرما تھے جو کہ 4 رنز پر ہی حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، سوریا کمار یادیو نے 15 رنز بنائے اور حارث رؤف کی ہی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئےچوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اکشر پٹیل تھے جو کہ 2 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔اس طرح بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان 20 اوور کی آخری گیند پراپنا ہدف پورا کرکے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا
پاکستان اننگز
اس سے پہلے ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف دیا تھا ۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
بابر اور رضوان ناکام
پاکستان کی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گر گئی، بابر پہلی ہی گیند پر عرشدیپ کا شکار بن گئے۔بابر کے بعد شان مسعود کریز پر آئے، رضوان بھی بھارتی بولرز کے سامنے بجھے بجھے نظر آئے۔ 15 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان بھی عرشدیپ کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 12 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔
شان اور افتخار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ
رضوان کےبعد افتخاراحمد میدان میں آئے اورشان مسعود کےہمراہ پاکستان کی گاڑی کو دوبارہ پٹری پرڈالنے کی کامیاب کوشش کی افتخار احمد نے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی، انہوں نے اکشر پٹیل کو ایک ہی اوور میں 3 چھکے بھی لگائے۔افتخار احمد کی دھواں دھار اننگز کا خاتمہ محمد شامی نے کیا۔ جس کے بعد شاداب خان کریز پر آئے لیکن وہ بھی صرف 5 رنز ہی بناسکے۔
شاداب کے بعد حیدر علی شان مسعود کا ساتھ نبھانے میدان میں اترے لیکن وہ 2 رنز ہی بناسکے۔ اس طرح 98 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم میدان بدر ہوگئی۔115 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نواز بھی شان مسعود کا ساتھ چھوڑ گئے۔ انہوں نے 9 رنز بنائے۔پاکستان کو ساتواں نقصان محمد آصف کی صورت میں ہوا۔ وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ شان کی بھی ففٹی
ایک اینڈ سے وکتیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور شان نے دوسرا اینڈا سنبھالے رکھا۔ ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 40 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔
دوسری جانب شائقین کرکٹ کیلئے بھی اچھی خبر ہے کہ میلبرن کا موسم بھی قدرے بہتر ہوگیا، بارش کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا ہے جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں، 4 میچز بھارت نے جیتے جبکہ 1 میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔
پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آ چکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔
پاکستانی سکواڈ:
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارتی سکواڈ:
کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔