لندن:بھارت کے لیجنڈ کرکٓٹر سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیموں سے متعلق پیش گوئی ہے۔
برطانوی اخبار سے گفتگو کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتح بھارت ہو۔ میرے خیال سے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہوں گے۔
عدالت انکو سزا دے جنہوں نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی،توہین عدالت کیس میں استدعا
ٹنڈولکر نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کو ’’چھپا رستم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے موسم کے جنوبی افریقا کے کھلاڑی عادی ہیں کیونکہ ایسا ہی موسم ان کے ملک میں ستمبر اور اکتوبر میں ہوتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی کے امکان کے حوالے سے ٹنڈولکر نے کہا، بھارتی ٹیم ہر لحاظ سے متوازن ہے، اس لئے پر امید ہوں کہ بھارتی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے۔
بھارتی ٹیم میں اہم ترین بولر جسپریئت بمراہ کی عدم موجودگی پر ٹندولکر نے کہا کہ بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک کا نہ ہونا بھارتی ٹیم پر اثرانداز ہوگا۔ لیکن مثبت بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم نے اس حقیقت کو قبول کرلیا ہے اور آگے کی جانب دیکھ رہی ہے۔ بمراہ کا متبادل محمد شامی بھی تجربہ کار اور قابل بولر ہے۔