قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اچھی سیریز ملی ہیں۔
باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرزاق نے کہا کہ انگلینڈ بڑی ٹف ٹیم ہے اس کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، اب نیوزی لینڈ کی ٹف کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملے گا، وہاں کی کنڈیشنز بڑی مختلف ہوتی ہیں، اس سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا
عبد الرزاق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل یہ ٹور بڑا زبردست ہے ، عامر جمال کو 5،6 برس سے کھیلتے ہو ئے دیکھ رہا ہوں، اس نے خود کو بہت بہتر کیا ہے ، آل راؤنڈر کا آنا اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ عامر جمال انٹر نیشنل کرکٹ کا ایک موقع ملا اس کا انہیں فائدہ ہو گا، کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے یہ بڑی اچھی چیز ہے کہ پاکستان میں ٹیمیں مسلسل آرہی ہیں ہوم سیریز میں نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہوتا ہے، انگلینڈ کے بعد اب دیگر بڑی ٹیموں کے بھی دورے شیڈولڈ ہیں۔
دوسری جانب پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم گوجرانوالا جائنٹس کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ اگر میں کہوں کہ میں بیٹنگ لائن اپ سے مطمئن ہوں تو یہ ڈپلو میسی ہو گی ،ہمیں اس وقت جو ٹیم بنی ہے، اور جو ٹیم ورلڈکپ کے لیے گئی اس کو بیک کرنا ہے-
انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:
اعجاز احمد نے کہا کہ ایک عرصے سے بات ہو رہی ہے کہ مڈل آرڈر میں مسئلہ ہے ، ہمیں مڈل آرڈر کے بیٹرز نہیں مل رہے ، میں اسے کوئی مسئلہ نہیں سمجھتا ، بابر اعظم اور محمد رضوان بحیثیت اوپنرز بہت اچھا کھیل رہے ہیں،20 اوورز کے میچ میں مڈل آرڈرز کو کم اوورز موقع مل رہے ہیں، اوپنرز آؤٹ ہوتے ہیں تو پھر کم اوورز کی وجہ سے مڈل آرڈر پر دباؤ آجاتا ہے، اگر اوپنرز مڈل آرڈر میں آکر کھیلیں تو اس کا کوئی ایشو نہیں۔
اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اوپنر اگر نئی گیند کھیل سکتے ہیں تو پھر گیند کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ، چوتھے پانچویں نمبر کے بیٹر سے اوپن کرائیں گے تو پھر ایشو ہو گا، شان مسعود کو کھلایا گیا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں انہوں نے رنز بھی بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے اور پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔