تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میں تین وکٹوں کے نقصان پر 12 اوورز میں 90 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈکو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مارٹن گپٹل اور ٹم سیفر ٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن 40 رنز کے مجموعے پر گپٹل حارث روف کی گیند پر شاداب کے ہاتھوں 19 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ان کے بعد آنے والے کین ولیمسن صرف ایک سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے اور 45 رنز کے مجموعے پر پولین پوٹ گئے ۔ ٹم سیفرٹ اپنے قدم وکٹ پر جما رہے تھے کہ فہیم اشرف نے خطرناک بال پھینک کر انہیں 35رنز پر بولڈ کر دیا ۔

میزبان ٹیم کوسیریزمیں دو صفرکی برتری حاصل ہے آج کے میچ میں کیویزکی جیت سے پاکستان کووائٹ واش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حکمت عملی تبدیل کی اور اس مرتبہ فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس سے قبل دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ،عبداللہ شفیق، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کرتے ہوئے حسنین ، افتخار احمد اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

شاداب خان کا کہناتھا کہ کندیشن مختلف ہے اور بہت سے پلیئر یہاں پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں ، پچھلے میچ میں حفیظ نے بہت ہی شاندار بیٹنگ کی تھی ،امید ہے کہ تمام نئے کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے سیکھ رہے ہون گے ۔

کین ولیمسن کا کہناتھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں اور اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے تاہم ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

Leave a reply