بھارت :یونیورسٹی کے ایڈمیشن کارڈ پر ولدیت کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون لکھنے والے طالب علم کو عمران ہاشمی نے دلچسپ جواب دے ڈالا۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالب علم نے اپنی یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ پر ولدیت کے خانے میں بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ سنی لیون کا نام لکھ کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جب خبر کو سوشل میڈیا پر ڈالا گیا تو فوراً وائرل ہوگئی جس پر اداکار عمران ہاشمی نے بھی دلچسپ تبصرہ کر دیا-
I swear he ain’t mine 🙋🏼♂️ https://t.co/ARpJfqZGLT
— Emraan Hashmi (@emraanhashmi) December 9, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے لکھا میں قسم کھاتا ہوں یہ میرا بچہ نہیں ہے۔
Yehi hai woh Chaar Sau Bees 😂 pic.twitter.com/lzwcbKK3Bi
— EHCOBRAMAN (@EHCOBRAMAN) December 9, 2020
دوسری جانب عمران ہاشمی کے جواب پر صارفین کی جانب سے کمنٹس میں دلچسپ جوابات دیے گئے۔ ایک صارف نے تو اس طالب علم کا ایڈمٹ کارڈ ہی شیئر کردیا۔
@emraanhashmi I would have gone ahead and said that "Yes I am your son" but I hate to think of Sunny as my mother. #crushonleone
— Asish Kumar Pradhan (@asishkp1990) December 9, 2020
اشیش کمار نامی صارف نے عمران ہاشمی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک قدم آگے بڑھ کر کہتا کہ ہاں میں تمہارا بیٹا ہوں، لیکن سنی لیونی کو بطور ماں سوچنے سے بھی نفرت ہے کیوں کہ وہ میرا ’کرش‘ ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر یہ کسی کی شرارت ہے اور ممکنہ طور پر طالب علم نے خود ہی ایسا کیا ہوگا تاہم انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کسی کے خلاف حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔