پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت بھارت کے مزید جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات (7) ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کو سخت نقصان اٹھانا پڑا ہے، جب کہ تباہ ہونے والے طیاروں کے متعدد پائلٹس یا تو شدید زخمی ہوئے یا ان کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تفصیلات:
اننت ناگ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے، جب کہ ایجیکشن سیٹ گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ میں گرا، دونوں پائلٹس زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔تیسرا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن میں تباہ ہوا، پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔
چوتھا طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی علاقے میں گرا، دونوں ایجیکٹ شدہ پائلٹس زخمی ہو کر اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کیے گئے۔پانچواں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں گرا۔ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔
دفاعی ماہرین کا ردعمل:
ماہرین کے مطابق، یہ طیارے محض ہدف نہیں بنے بلکہ بھارتی فضائیہ کی حکمت عملی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر گئے ہیں۔ "آپریشن بنیان مرصوص” میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کر دیا۔
اس سلسلے میں ایک اور دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ جے ایف-17 تھنڈر طیارے تیار کرنے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس طیارے کی کارکردگی اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کی تصدیق ہے۔
عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت
بھارتی ایس-400 سسٹم تباہ ،پاکستان کے عالمی برادری کو شواہد بھی پیش
اسلام آباد یونائیٹڈ میں رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی واپسی
پاک بھارت کشیدگی،برطانوی وزیر خارجہ کا16 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان
سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ، پاکستان کا واضح مؤقف