باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کا بیانیہ ووٹ کوعزت دو کا ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے کوئی ن اور ش نہیں نکل رہی سیالکوٹ الیکشن کے بعد ایک اور ڈرامہ جاری ہے اے ٹی ایم مافیا ملک پر3سال سے مسلط ہے ن میں سے ش وغیرہ نکلنے کی کہانیاں سنائی جارہی ہیں،ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ان کو پتہ ہے انہیں عوام منتخب نہیں کرے گی،کہاجاتا ہے کہ کوئی ٹیکس نہیں بڑھا یاجائے گا ،آزاد کشمیر میں ایک سال سے الیکشن چوری کرنے کی تیاری جاری تھی،ملکی تاریخ میں مہنگی ایل این جی خریدی گئی ملک میں بجلی اورگیس مہنگی ترین ہے ڈیلی میل میں لندن ہائیکورٹ میں معافی مانگتے ہیں شوروہی مچاتے ہیں جوالیکشن چورہیں جوروز آئین شکنی کرتے ہیں آج اسلام آباد میں چینی 120روپے کی مل رہی ہے،ووٹ کو عزت دو، ن لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے، ن لیگ کابیانیہ آئین کو عزت دو کا ہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پاس آٹا گیس نہیں، حکومت کے بیانات سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا، نیب نے بھی تماشا لگایا ہے، 25 جولائی کو چور مافیا، سلیکٹڈ وزیراعظم مسلط ہوا، انہوں نے جو چوری کی اسکا خمیازہ پاکستان کی عوام بھگت رہی ہے، چھ سو ارب کی دوائی کہاں گئی، سولہ ہزار ارب کا قرضہ کہاں گیا، ایل این جی وقت پر نہیں خریدی گئی، تاریخ کی بدترین حکومت، پٹرول کی قیمت تاریخی سطح پر، تم ڈاکہ مارو اور کوئی سوال نہ پوچھے، الیکشن چوری کرو اور ہم خاموش رہیں، ایسا نہیں ہو سکتا،آٹے کی قیمت،چینی کی قیمت، بجلی، گیس ، گھی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا، چیزیں سستی ہونے کی جھوٹی پریس ریلیزیں چلائی جاتی ہیں، معیشت کی تباہی کے پیچھے صرف ایک شخص ہے اور وہ عمران خان ہے،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ آئین ،قانون کے مطابق ہے، ن لیگ ایک ہے،

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لادنے کے بجائے کم کرے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے بجلی، گیس، اشیائے خوردونوش مزید مہنگی کرنے کا ظلم نہ کیا جائے ،عوام پر ہر ماہ ، ہر ہفتے مہنگائی کی قیامت ڈھانے والے مزید اور کتنا ظلم کرنا چاہتے ہیں ظلم کے اس نظام کے خلاف عوام کا لاوہ پک رہا ہے، پھٹا تو کوئی نہیں بچے گا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت کو معاشی بحالی قراردینا اس حکومت کا عام آدمی کے لئے بے حس ہونے کا ثبوت ہے حکومتی پالیسیوں غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے جن کی زندگی شدید ترین مہنگائی نے جہنم بنا دی ہے حکمرانوں کے دل میں غریب عوام کے لئے نہ کوئی رحم ہے اور نہ ذہن میں زرا سا احساس ہے

Shares: