نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا اور اس کے لیے جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیاکو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے اور اس کے لیے لبنان، اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں، جنھوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اس کے ذمہ دار ہیں، غزہ کے لوگوں کی زیادہ مدد نا کرنے پر افسردہ ہوں اور اس کی وجہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر برطانیہ میں سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ 1973 کے بعد علاقائی جنگ چھڑنے کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔
اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید
دوسری جانب لبنان سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے اندر اہم مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے اب تک استعمال نہ کیے جانے والے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے، اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا۔
افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم
دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیلا دیا، اسرائیل نے حزب اللہ کے 400 لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہےاسرائیل نے شہریوں کو حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر حملے سے خبردار کر دیا ہے، اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 290 اہداف پر 4 سو سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے لبنان پر چڑھائی کرنے سے متعلق اطلاعات کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔