پیپلزپارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے گیس قیمتوں میں اضافے پر رد عمل میں کہا کہ وزیراعظم رمضان میں مہنگائی پیکج دے کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام کا چولہا پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے بند ہو چکا ہے اب حکومت گیس مہنگا کرنے جا رہی ہے، عام آدمی اتنی مہنگائی نہیں برداشت کر سکتا.گیس کی قیمتوں میں اضافے کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے. حکومت ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی کا بدلہ پاکستانی عوام سے لے رہی ہے .تبدیلی سرکار عوام کو رمضان میں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں
تحریک انصاف کی حکومت نے گیس مہنگی کرنے کی تیری کر لی

Shares: