تبدیلی کے حوالے سے عمران خان بھر پور عمل کر رہے،ڈالر 170 پر پہنچ گیا،خورشید شاہ
پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر عمل ممکن نہیں
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پرچی بنائیں ووٹر کو دیں جو ٹھپہ لگا کر بیلٹ باکس میں ڈالے،ایسا نہ ہو کہ ٹھپہ لگے شیر پر اور نکلے تیر کا،ملک کے اندر اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں عمران خان دانش مند ہوتے تو ملکی مفاد میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھتے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،کبھی کبھی ہم ایسے فیصلے کرتے ہیں جو نہیں کرنے چاہئیں، حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ترین ہے،تبدیلی کے حوالے سے عمران خان بھر پور عمل کر رہے ہیں،ڈالر 170 پر پہنچ گیا،مہنگائی بڑھ رہی ہے لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے یہ بھی تبدیلی ہے،ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے یہ بھی تبدیلی ہے، قرضے اتارنے کے دعووں کی حقیقت سامنے نہیں آرہی ،یہ تبدیلی ہے،
قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے