مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے پہنچ گئے،گلگت بلتستان،سیلاب متاثرہ علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 1000 سے زائد متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے
مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ افراد میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے،گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ساڑھے پانچ سو افراد میں پکاپکایا کھانا تقسیم کیاجا رہا ہے،ضلع دیامر،بابوسر،شیتل و دیگر مقامات پر میڈیکل کیمپ میں دو ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے،مرکزی مسلم لیگ کے رہنما مقصود حسین سندھو کا کہنا ہے کہ گلگت بلستان کے اضلاع میں سیلاب سے گھر بہہ گئے ، فصلیں، باغات،چکیاں، واٹر چینل ،سڑکیں سب سیلاب میں بہہ گیا، متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، غذر ویلی میں سیلاب آیا، چرواہوں نے فون کر کے بتایاکہ سیلاب آ رہا ہے، لوگ گھروں سے نکلے ،گھر تباہ ہو گئے لیکن جانی نقصان نہیں ہوا،کچھ لوگ پھنسے انکو ریسکیو کیا گیا،دائیں پل سیلاب کا نذر ہوگیا ہے،کانچے پل کے ساتھ کانچے گاؤں میں بھی بہت نقصان ہوا ہے،پوری کی پوری آبادیاں تباہ ہوئی ہیں، پتھروں اور مٹی میں گھر تباہ ہو چکے،کھلے آسمان تلے زندگیاں گزار رہے ہیں، سردی آ رہی ہے، موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، مکینوں کو گھر، راشن چاہئے،راستے بند ہو چکے ہیں، کئی علاقوں میں گھنٹوں پیدل چلنا پڑتا ہے وہاں امدادی سامان نہیں پہنچ رہا، مرکزی مسلم لیگ ان علاقوں میں مدد کر رہی ہے،ضلع دیامر کے 27 نالہ جات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیاحوں کی بھی اموات ہوئی ہیں، استور کا علاقہ بھی سیلاب سےمتاثر ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کو بھی پاکستانی قوم یاد رکھے،
خدمت کی سیاست کا عملی نمونہ،پنجاب کے مختلف شہروں سے امدادی سامان خیبر پختونخوا روانہ
گوجرانوالہ سے گفٹ پیک ،گھروں کی صفائی کے لئے بیلچے ریڑھیاں،دیگر شہروں سےخشک راشن روانہ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر مختلف شہروں سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے،گوجرانوالہ سے 500 گفٹ پیک سمیت امدادی سامان روانہ کر دیا گیا، ایبٹ آباد سے بھی خشک راشن سینکڑوں افراد کے لئے مینگورہ روانہ کر دیا گیا،ننکانہ صاحب سے بھی امدادی سامان مینگورہ پہنچ گیا،مرکزی مسلم لیگ ساہیوال کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بونیر پہنچ گیا
مرکزی مسلم لیگ کا خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے،ملک بھر سے امدادی سامان ،خشک راشن، بستر،برتن و دیگر اشیا خیبر پختونخوا پہنچائی جا رہی ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ساہیوال کا امدادی قافلہ
بونیر پہنچ چکا ہے، ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل ارشد نواب کی نگرانی امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، ایبٹ آباد سے سینکڑوں خاندانوں کے لئے خشک راشن و دیگر امدادی سامان کا قافلہ مینگورہ روانہ ہوا ہے، سیکرٹری جنرل حافظ امجدکی نگرانی میں امدادی سامان روانہ کیا گیا،گوجرانوالہ سے خٰیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئے 500 گفٹ پیک،40 خاندانوں کے لئے ڈنر سیٹ روانہ کئے گئے جبکہ بیلچے اور ریڑھیاں بھی بھجوائی گئی ہیں،
سوات،مینگورہ،باجوڑ،بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کا ریلیف آپریشن مسلسل جاری
مینگورہ میں مزید 2سو خاندانوں میں راشن تقسیم،مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم
پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن مسلسل جاری ہے،خشک راشن کی تقسیم کے علاوہ ہزاروں افراد میں پکی پکائی خوراک بھی تقسیم کی جا رہی ہے،شعبہ خدمت خلق کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، گھروں کی صفائی کے لئے ریڑھیوں اور بیلچوںکی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار گھروں کی صفائی میں مصروف عمل ہیں.
مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے تحت مینگورہ کے سیلاب متاثرین کے لیے خشک راشن کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں متاثرین سیلاب خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر شعبہ خدمت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین انجینئر شفیق وڑائچ ، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خیبرپختونخوا عارف اللہ خٹک، پاکستان مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر حمید الحسن ، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ سوات انس کرار و دیگر موجود تھے۔خشک راشن کی تقسیم کے موقع پر شفیق الرحمن وڑائچ کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی تک مرکزی مسلم لیگ کا تعاون جاری رہے گا، صوبائی صدر مرکزی مسلم لیگ خیبرپختونخوا عارف اللہ خٹک کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم سینکڑوں خاندانوں کو خشک راشن فراہم کر رہے ہیں، اس کے ساتھ مریضوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مفت علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں،ہم پاکستان بھر سے آنے والے مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔