لاہور: معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
باغی ٹی وی: طافو خان نے متعدد فلموں کی موسیقی دی، انہوں نے سات سو سے زیادہ فلموں کا میوزک دیا ان کے مقبول گانوں میں سن وے بلوری اکھ والیا شامل تھے،استاد طافو خان نے گلوکارہ نصیبو لال سمیت دیگر نامور گلوکاروں کو متعارف کروایا جبکہ غلام علی، ساحر علی بگا اور سجاد طافو ان کے قریبی رشتے دار ہیں گلوکار طارق طافو مرحوم طافو خان کے فرزند ہیں جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام کما رہے ہیں۔
1946 میں موسیقاروں کے گھرانے میں پیدا ہونے والے استاد طافو خان چھوٹی عمر میں ہی طبلے سے متعارف ہوئے، استاد طافو خان نے طبلہ پر مہارت حاصل کر رکھی تھیں انہوں نے گلوکار مہدی حسن، نور جہاں، غلام علی، استاد نصرت فتح علی، نصیبوں لعل، شازیہ منظور سمیت بہت سے سنگرز کے ساتھ پرفامنس کا مظاہرہ کیا،6 سے زیادہ فلموں میں بطور میوزیشن حصہ لیا-
پنجاب کالج مقدمہ،خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان نے ضمانت کروا لی
طافو خان کے انتقال پر پاکستان کے فنکاروں نے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب ایسے قابل موسیقار کم پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ فن موسیقی کو پروان چڑھایا۔