Tag: tiktok

  • فلم زیرو کی ناکامی نے بہت مایوس کیا شاہ رخ خان

    فلم زیرو کی ناکامی نے بہت مایوس کیا شاہ رخ خان

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو کہ آج کل اپنی فلم پٹھان کی کامیایی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ہندوستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹھان سے قبل میری آخری فلم 2018 میں زیرو ریلیز ہوئی تھی اس فلم کی ناکامی نے مجھے بہت مایوس کیا تھا اور اس سے بھی زیادہ مایوس میں ان لوگوں کی باتوں پر ہوتا تھا جب وہ کہتے تھے کہ شاہ رخ خان کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے اب ان کی فلمیں‌ نہیں چلنے والی. شاہ رخ خان نے کہا کہ مایوسی میں انسان غلط فیصلے کرتا ہے لیکن میں نے ایسا کوئی فیصلہ تو نہ کیا لیکن اداکاری کے متبادل سوچنا شروع کر دیا تھا.

    اس کے باوجود میں نے ہمت نہ ہاری اور فلموں کے اچھے سکرپٹس کی تلاش میں رہا. میں‌ٔ پٹھان کی ریلیز سے قبل کافی نروس تھا، میں سوچ رہا تھا کہ اگر فلم فلاپ ہوئی تو ان لوگوں کو پھر سے ایک بار ایک بڑا موقع مل جائیگا میرے خلاف بولنے کا جو یہ کہہ رہے تھے کہ میرا کیرئیر ختم ہو گیا ہے. شاہ رخ خان نے کہا کہ اگر مستقبل مزاجی سے آپ کسی کام کے پیچھے لگے رہیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے. پٹھان کی کامیابی نے مجھے ایک بار پھر حوصلہ اور ہمت دی ہے.

  • ایان علی کو فواد اور حبا کی تصویر پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    ایان علی کو فواد اور حبا کی تصویر پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    معروف ماڈل ایان علی جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ان کی اہلیہ حبا کے ساتھ عدالت میں لی گئی ایک تصویر پر دلچپسپ تبصرہ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ احترام کے ساتھ ہماری بہن مسز فواد چوہدری مجھے بالی ووڈ فلم دسوی کے کردار بمو چوہدری عرف بملا دیوی کی یاد دلاتی ہیں ۔ فواد چوہدری کی گرفتاری ایک معروف انگریزی کہاوت سے بیان ہوسکتی ہے جس کے مطابق وہ اپنے کئے ہوئے جرائم میں مظلوم کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ایان علی نے جب اس قسم کا تبصرہ کیا تو پاکستان تحریک

    انصاف کے سپورٹرز نے ان کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایان علی جو خود منی لانڈرنگ جیسے کیس میں گرفتار رہ چکی ہیں وہ بھی دوسروں کو باتیں کریں تو حیرانی ہوتی ہے. یاد رہے کہ فواد چوہدری کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے تقریبا ایک ہفتے بعد رہا بھی کر دیا گیا ہے لیکن ایان علی کی پوسٹ پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے اور فواد چوہدری کے حامی ماڈل کو لے رہے ہیں آڑھے ہاتھوں.

  • انوشے اشرف کے بھارتی میڈیا میں چرچے

    انوشے اشرف کے بھارتی میڈیا میں چرچے

    پاکستانی اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ ر‌خ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور شاہ رخ‌خان کو یونیورسل سٹار کہہ ڈالا.انوشے اشرف نے جب ایسا کہا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر اپنے اپنے انداز میں‌تبصرے کئے، کسی نے کہا کہ انوشے کو شہرت چاہیے اس لئے شاہ رخ خان کے حوالے سے ایسی پوسٹ لگا دی ، کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کی تعریف کرے گی تو بھارت میں ان کے بارےمیں بات ہو گی ، کسی نے کہا کہ بھارتی ہم سے نفرت کرتے ہیں اور ہمارے فنکار ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے، اس قسم کے کمنٹس کے بعد بھارتی میڈیا نے انوشے اشرف کے حوالے سے خبریں چلائیں کہ پاکستانی اداکارہ کو کنگ خان کی تعریفیں کرنا مہنگا پڑا گیا ہے.

    یوں انوشے اشرف کی پوسٹ کو بھارت میں ایک بار پھر پاکستانیوں کے خلاف ٹول کے طور پر استعمال کیاگیا. تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ان کی کہی ہوئی معمولی سی بھی بات کا کب بتنگڑ بن جائے نہیں‌معلوم .دوسری طرف انوشے اشرف نے کہا کہ میں نے شہرت کے لئے شاہ رخ خان کی تعریف نہیں‌، شہرت لینے کے اور بھی طریقے ہیں.

  • ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں اداکارہ نے بتا دیا

    ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں اداکارہ نے بتا دیا

    سینئر اداکارہ ماریہ واسطی جو اب کافی عرصے سے ڈراموں سے دور دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں . انہوں نے کہا کہ میرے ایک قریبی جاننے والے نے میری نجی البم سے تصاویر چوری کرکے انہیں وائرل کر دیا. ماریہ واسطی نے کہا کہ میں اور میری سہیلی عائشہ عمر نے ساحل سمندر پر چند تصاویر بنوائیں تھیں اور انہیں ایک نجی البم میں محفوظ کر رکھا تھا چونکہ پہلے البمز میں تصاویر پر پرائیویسی لگانا ممکن نہیں تھا لہذا کسی قریبی دوست نے انہیں چوری کرکے وائرل کر دیا جو کہ بہت

    ہی غلط حرکت ہے . انہوں نے کہا کہ میں تو حیران ہوں کہ اب ہر دوسرے دن کسی نہ کسی کی آڈیو وڈیو لیک ہو رہی ہوتی ہیں اور جن کی آڈیو وڈیو لیکر ہو رہی ہوتی ہیں وہی دوسروں کو برا کہہ رہے ہوتےہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کوئی کیوں کسی کی پرائیویٹ زندگی میں جھانکتا ہے کیوں ان کو لگتا ہے کہ کسی کی پرائیویسی کو لیک کیاجانا چاہیے. یاد رہے کہ ماریہ واسطی کی کچھ عرصہ قبل بولڈ تصاویر لیک ہوئیں تھیں جس کے بعد انکو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا.

  • ثروت گیلانی ٹرولز پر برس پڑی

    ثروت گیلانی ٹرولز پر برس پڑی

    اداکارہ ثروت گیلانی جو کہ بہت ہی ووکل ہیں وہ برس پڑی ہیں ٹرولز پر، انہوں نے کہا کہ ٹرولز کے پاس اگر کی بورڈ اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کسی کی بھی عزت اچھالتے پھریں، ہمارے ہاں بہت ہی غلط قسم کا کلچر بن گیا ہے کسی کی معمولی سی بھی کوئی بات سامنے آتی ہے تو اسکو زلیل کر دیا جاتا ہے اسکے حوالے سے گھٹیا باتیں پھیلائی جاتی ہیں، کئی بار ایسا ہوا کہ فنکاروں کے بارے میں ایسی باتیں کہی گئیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق ہی نہیں تھا. اس طرح کی غلط قسم کی مہم جب چلائی جاتی ہیں تو فنکار ڈپریشن کا شکار ہوتےہیں ، فنکار کیا کسی کے بارے میں بھی غلط قسم کی مہم چلائی جائیگی تو وہ پریشان ہو گا ڈپریشن کا شکار ہوگا. اداکارہ

    ثروت گیلانی نے کہا کہ دوسروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے پہلے خود پر نظر ڈال لیا کریں کہ وہ کیا ہیں، خود تو وہ جھوٹ اور نفرت بیچ رہے ہوتے ہیں. ثروت نے مزید کہا کہ اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے ، ہم اپنے کام سے کام کیوں نہیں‌رکھ سکتے؟. اور بہت کچھ کرنے کو ہے صرف انٹرنیٹ پر فنکاروں کی عزتیں ہی کیوں اچھالنا ضروری بن گیا ہے.

  • نہ ماہرہ نہ سجل ، میں بنوں گی مینا کماری ، میرا کا دعوی

    نہ ماہرہ نہ سجل ، میں بنوں گی مینا کماری ، میرا کا دعوی

    لالی وڈ اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک دعوی کیا ہے اور وہ دعوی ہے مینا کماری بننے کا. کافی دن سے یہ خبریں چرچا کررہی ہیں کہ فلم پاکیزہ کا ریمیک بننے جا رہا ہے اور اس میں ماہرہ خان اور سجل علی کو مینا کماری کا کردار آفر کیا گیا ہے تاہم ان کی طرف سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں‌ہوئی کہ انہیں مینا کماری کا کردار آفر ہوا ہے. لیکن فلمسٹار میرا نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ وہ مینا کماری بنیں گی ، انہوں نے کہا کہ پاکیزہ بنانے والے فلم میکرز سے میرے معاملات فائنل ہو چکے ہیں ، میں مینا کماری کے کردار کو نبھانے کےلئے تیاری بھی کررہی ہوں، دوسری طرف انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم پاکیزہ میں دیگر کاسٹ کونسی ہو گی اس بارے میں ان کو آگاہی نہیں ہے. میرا سے جب یہ سوال ہوا کہ

    آپ کو معلوم ہے کہ مینا کماری کے کردار کے لئے ماہرہ خان کا نام بھی مارکیٹ میں چل رہا ہے تو اس پر میرا نے کہا کہ مجھے اس بارے میں نہیں‌ پتہ. میرا نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں مینا کماری کا کردار کرنے کے لئے اپنی جان لگا دوں اور مجھے یہ بھی امید ہے کہ میرے مداح مجھے اس کردار میں ضرور پسند کریں گے.

  • ایمن کن تین چیزوں کے بغیر نہیں رہ سکتیں ؟‌

    ایمن کن تین چیزوں کے بغیر نہیں رہ سکتیں ؟‌

    ٹی وی اداکارہ ایمن خان جنہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، کیرئیر کے عروج پر انہوں نے اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کرلی. شادی کے بعد وہ کسی بھی ڈرامے میں دکھائی نہیں دیں اور کم کم انٹرویوز دیتی ہیں حال ہی میں انہوں نے کافی عرصے کے بعد ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے کی ہیں کچھ دل کی باتیں . انہوں نے کہا کہ میں اپنے فون بیٹی اور شاپنگ کے بغیر نہیں رہ سکتی . ایک سوال کے جواب میں ایمن نے کہا کہ میاں بیوی ہیں جھگڑا ہو ہی جاتا ہے لیکن ناراضگی دونوں طرف بہت دیر کی نہیں ہوتی. انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اور میں نے کبھی ان سے کسی قسم کی کوئی بھی بات نہیں چھپائی. مجھے لوگوں نے بہت محبت دی پیار دیا میں ان کی

    شکر گزار ہوں اس کے باوجود میں نے خود میں سٹارز والی کوئی بات نہیں رکھی ، سیٹ پر میں بالکل نارمل رویہ رکھتی تھی سب سے پیار سے بات کرتی تھی. خدا نے شہرت عزت دی میں اسکی شکر گزار ہوں اسلئے میری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ایسی بات منہ سے نکلےجس سے میرا رب مجھ سے ناراض ہوجائے.

  • عدنان شاہ ٹیپو کو کس بات کا ہے بے حد افسوس

    عدنان شاہ ٹیپو کو کس بات کا ہے بے حد افسوس

    اداکارہ عدنان شاہ ٹیپو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں اپنی پھوپھو کرنل نسیم اختر سے بے حد محبت کرتا تھا انہوں نے مجھے پالا میں آج جو بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں، میں شاید اپنے باپ سے بھی اتنی محبت نہیں کرتا ہوں گا جتنی مجھے اپنی پھوپھو سے محبت تھی۔ انکا جس دن انتقال ہوا میں ایک ایسی جگہ شوٹنگ کررہا تھا جہاں فون کے سنگلنلز نہیں آرہے تھے، میری پھوپھو کا انتقال صبح ہوا اور سارا دن مجھے گھر والے فون کرتے رہے اور میرا فون نہیں مل رہا تھا۔ چار بجے میرے بھائیوں کا مجھے فون مل گیا

    اور انہوں نے بتایا کہ پھوپھو فوت ہوگئیں ہیں اور مغرب کے بعد جنازہ ہے۔ میں نے لاکھ کوشش کی لیکن جنازے میں نہ پہنچ سکا، مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں اس عورت کے جنازے میں شریک نہ ہوسکا جسکو سب سے زیادہ محبت کرتا تھا۔ عدنان شاہ ٹیپو نے مزید بتایا کہ میں تو راہ چلتے کسی کا جنازہ نظر آجائے تو اسکو بھی کندھا دے دیا کرتا ہوں لیکن پھوپھو کے جنازے کو کندھا نہ دے سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر جب بیٹیاں ہیدا ہوئیں تو میں بہت خوش ہوا اور یں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں مکمل ہو گیا ہوں۔

  • مایا علی کا لاہور میں برینڈ شوٹ

    مایا علی کا لاہور میں برینڈ شوٹ

    اداکارہ مایا علی جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہٰیں انہوں ٹی وی پر نام بنانے کے بعد فلموں کا رخ کیا ، مایا علی اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے بڑے اور نامور برینڈز کی نمبر ون چوائس ہیں. آج لاہور میں ان کا ایک شوٹ ہوا ، انہوں نے ایک بڑے برینڈ کی لگثری کلیکشن کے لئے ماڈلنگ کی ، مایا علی نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں. مایا علی کا شوٹ آج اختتام پذیر ہو گیا . مایا علی ملک کے تقریبا تمام بڑے اور نامور بریںڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں. مایا علی شوٹس کے علاوہ فیشن شوز کا بھی حصہ بنتی ہیں اور شوسٹاپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوتی ہیں. یاد

    رہے کہ مایا علی کی اسی سال شعیب منصور کی ڈائریکشن میں بنی فلم آسمان بولے گا ریلیز ہو گی اس میں ان کے مقابلے میں معروف ماڈل عماد عرفانی دکھائی دیں گے. مایا علی کا اسی سال بلال اشرف کے ساتھ ڈرامہ سیریل یونہی بھی نشر ہو نے جا رہا ہے. مایا علی اپنے ان دونوں پراجیکٹس کو لیکر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح مجھے میرے ان دونوں پراجیکٹس کے کرداروں میں ضرور پسند کریں گے.

  • میری زندگی میری مرضی، نازیبا تصاویر پر ماریہ واسطی کا ردعمل

    میری زندگی میری مرضی، نازیبا تصاویر پر ماریہ واسطی کا ردعمل

    ٹی وی اداکارہ ماریہ واسطی نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر خاموش نہ رہ سکیں، مائرہ واسطی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ نازیبا تصویر،میری زندگی میری مرضی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریہ واسطی کی نازیبا تصاویر وائرل ہوئی تھی، اس حوالہ سے ایک پروگرام میں ماریہ واسطی نے سوالات کے جوابات دیئے اور اس دوران بتایا کہ نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ انکا کوئی دوست تھا تا ہم ماریہ نے دوست کا نام نہیں بتایا، یہی کہا کہ قریبی دوست نے لیک کی تھیں ماریہ واسطی کی عمر 42 برس ہے اور انکی نازیبا تصویریں بیرون ملک ساحل سمندر کے پاس کی تھی ، ماریہ نے تفصیل بتاتے ہوئےکہا کہ وہ تصاویر البم میں محفوظ رکھی ہوئی تھیں میرے کسی دوست نے وہاں سے چوری کیں اور وائرل کر دیں

    ماریہ واسطی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ”ہنسنا منع ہے” پروگرام میں شرکت 

    . ماریہ واسطی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے حصے میں بہترین کردار آئے. م

    ٹی وی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماریہ واسطی آ گئیں ہیں شدید تنقید کی زد میں

    .ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو کتابیں‌پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہیے

    ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ریپ کی وجہ خواتین کا لباس نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کی کمی ہے

    پروگرام میں جب میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے ایسی بیباک تصاویر کیوں بنوائی تھیں جس پر ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ ” میری زندگی میری مرضی، انکا کہنا تھا کہ بھارت میں کام کی عزت کی جاتی ہے وہاں شخصیات سے بڑھ کر محنت اور کام ہوتا ہے پاکستانی اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے اور خود کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کرتے ہمیں خود کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سوشل میڈیا پر عریاں تصویر دینے اور لڑکے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں ایف آئی اے نے تلہ گنگ سے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا

    بچوں کی نازیبا ویڈیو فروخت کرنے والے ملزمان بارے اہم انکشاف