تھانے کے اندرملزم نے شہری کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ….

0
30
تھانے کے اندرملزم نے شہری کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ…. #Baaghi

تھانے کے اندرملزم نے شہری کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ….
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شناختی کارڈ لینے والے شہری پر تھانہ سبزی منڈی کے اندر مخالفین نے تشدد کیا ہے

ملزم نے شہری کی انگلی منہ میں ڈال کر دانتوں سے کاٹ ڈالی پولیس منہ دیکھتی رہ گئی ،بعد میں پولیس نے کہا کہ فریقین کیخلاف انسدادی کارروائی کی اور مضروب کا میڈیکل کروایا مضروب کا میڈیکل موصول ہونے پر نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر270/21جرم 337Fvi,337fi,34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تفتیش جاری ہے ملزمان ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تھانہ کے اندر تفتیشی کی موجودگی میں شہری پر تشدد ملزمان کے بااثر اور قانون کے کمزور ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ایس ایس پی اپریشنر ،ایس پی ائی نائن ازخود نوٹس لیں اور تھانہ کہ اندار تفتیشی کی موجودگی میں شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان اور ناقص حکمت عملی کا مظاہرہ کرنےنوالے تفتیشی کیخلاف کارروائی کریں

انار گل ولد خانزادہ گل کے مطابق دو دن قبل ہماری مزکورہ افراد کیساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی اور پولیس نے ہمارے خلاف انسدادی کارروائی کی تھی چونکہ میرا موبائل اور شناختی کارڈ تفتیشی افسر اکرام کے پاس تھا جو میں لینے گیا جونہی میں تفتیشی کے کمرے میں داخل ہوا تو نیاز محمد خیال محمد،تاج محمد پسران گلاب خان جو پہلے سے تھانے میں موجود تھے نے مجھے پکڑ لیا اور ایک بھائی نے میری انگلی منہ میں ڈال کر دانتوں سے کاٹ ڈالی جس پر میں نے شور شرابہ کیا تو دیگر لوگ اور پولیس افسران واہلکاران بھی جمع ہو گے اور مجھے میڈیکل کے لیے ہسپتال لایا گیا وجہ عناد مذکورہ ملزمان کا میرے کزن سے لین دین ہے ملزمان نے تھانہ میں تشدد کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کیا ہے ایس ایس پی اپریشنر،ایس پی ائی نائن ،از خود نوٹس لیکر قانون کی رٹ چیلنج کرنے والے بااثر ملزمان کیخلاف سخت سےسخت اور ٹھوس شواہد کی کیساتھ ملزمان کو چالان کریں

واضع رہے کہ قبل ازیں مزکورہ ملزمان کی آپس میں تلخ کلامی کی بابت انسداد ی کارروائی ہو چکی جو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے 25 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت سے رہا ہو کر آئے اور دوبارہ یہ اقدام کیا اگر شہری تھانوں کے اندار عدم تحفظ کا شکار ہیں تو انکی گھروں میں جان و مال کی حفاظت کا کیا ہوگا تھانے کے اندر اسطرح کے واقع پر اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کی خاموشی سوالیہ نشان ہے

Leave a reply