مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں، حکومت نے دھونس اور دھاندلی سے سینیٹ سے ترمیم پاس کروائی،کلمہ کے نام پر بنائے گئے ملک کے آئین میں ترامیم ملکی مفاد میں ہونی چاہیے،کسی کو تاحیات استثنیٰ دینا جمہوری اور آئینی و شرعی اعتبار سے درست نہیں.
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم حکومتی اتحاد نے جس انداز میں سینیٹ میں پیش کر کے منظور کروائی یہ ہمارا جمہوری کلچر اور روایات نہیں،حکومتی اتحاد کے پاس ان ترامیم کو پاس کروانے کا مینڈیٹ ہی نہیں تھا لیکن دھونس اور دھاندلی سے اپوزیشن کی آواز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ،قوم سے مشاورت کیے بغیر تجاویز ترمیم میں پیش کی گئیں، جس طرح عدلیہ کے حوالہ سے ترامیم کی گئی ہیں یہ عدلیہ کے نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، عدلیہ کی آزادی پر بہت بڑی قدغن ہے، مرکزی مسلم لیگ 27 ویں آئینی ترمیم کو پیش کرنے والوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قانون سازی جو ملکی مفاد میں نہ ہو اس سے باز رہا جائے مرکزی مسلم لیگ کو 27 ویں ترمیم پر شدیدتحفظات ہیں.








