تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

0
48
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کے خلاف پرنسپل سیکرٹری ایوان صدر، الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیئے

تحریری حکم کے مطابق عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرلی، تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ تمام فریقین 23اکتوبر تک اپنے جوابات جمع کروائیں،پٹیشن میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں ، جسٹس بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر پانچ برس کردیا گیا ہے،سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے ،سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے ،عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے.

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

Leave a reply