ہمارے لئے فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ مشترکہ ہے،طاہر محمود اشرفی

ملتان میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف ایک ہے کہ وہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہے،پاکستان میں کچھ لوگ صرف پروپیگنڈا کرنا چاہتے ہیں ، ہمارے لیے فلسطین اور کشمیر مشترکہ مسئلہ ہے۔ گوادر اور پی ایف ائیر بیس میانوالی پر دہشت گردی کے حملے ہوئے ہمارے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا، گوادر میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ کیوں آئی یہ سوچنے کی بات ہے ، پاکستان میں سرمایہ کار آ رہے ہیں جو پاکستان دشمن عناصر کو پسند نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں پر حملہ آور ہونا، مسلح جماعتیں بنانا، عوام پر حملہ آور ہونا شرعی اور قانونی طور پر ٹھیک نہیں،پاکستان علماء کونسل پورے ملک میں یہ پیغام لے کر جا رہی ہے کہ پاکستان میں خود کش حملے، پاکستانی تنصیبات پر حملے شرعی اور قانونی طور پر جائز نہیں ہیں۔

Comments are closed.