ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

میں نے اپنا فریضہ پورا کر دیا اب میں مطمئن ہوں،
0
59
PAT

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا فریضہ پورا کر دیا اب میں مطمئن ہوں، میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں، صدائیں دیں، اپنے کارکن شہید کرائے، ہمارا خون بہا، اسلام آباد میں 75 دن ہر روز آواز دی، کہ اگرآج نہیں اُٹھو گے تو کبھی اُٹھ نہیں سکو گے، تمہارے لئے دروازے بند ہوجائیں گے میں نے اتنا بتا دیا، اب میرا ضمیر مطمئن ہے، اب میں سیاست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا‘۔

محمد طاہر القادری 19 فروری، 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے آپ تحریک منہاج القرآن کے بانی رہنما ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، عوامی تعلیمی منصوبہ اور منہاج یونیورسٹی کے بانی ہیں اور پاکستان عوامی تحریک نامی سیاسی جماعت کے بھی بانی چیئرمین ہیں۔

ی ٹی آئی حکومت نے جیل میں خود اے کلاس ختم کی تھی، فیاض الحسن

محمد طاہر القادری کے والد ڈاکٹر فریدالدین 1918ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے عربی و فارسی ادب، فقہ اسلامی اور تصوف و روحانیت کے حصول کے لیے دنیابھر کا سفر کیا۔ انہوں نے لکھنؤ (بھارت) سے طب یونانی میں تخصص کیا اور انہیں 1940ء میں پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے گولڈمیڈل دیا گیا۔ انہوں نے لکھنؤ، حیدرآباد، دہلی، دمشق، بغداد اور مدینہ منورہ سے اکتساب علم کیا۔ وہ دہلی اور حیدرآباد میں حکیم نابینا انصاری کے ساتھ بھی شریک رہےانہیں علامہ محمد اقبال کے ساتھ گہرا شغف تھا اور وہ قیام پاکستان کی تحریک میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ بھی شریک سفر رہے۔ وہ سعودی عرب کے عبدالعزیز ابن سعود کے طبی مشیر بھی رہے ڈاکٹر فریدالدین نے 2 نومبر 1974ء کو جھنگ میں 56 سال کی عمر میں انتقال کیا-

قانون میں قیدی کو جو حق دیا گیا ہے وہ ضرور ملنا چاہیے،عدالت

Leave a reply