علامہ طاہر اشرفی کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات،عرب ممالک میں مسئلہ کشمیر جاگر کرنے کا دیا اہم مشورہ

0
52

علامہ طاہر اشرفی کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات،عرب ممالک میں مسئلہ کشمیر جاگر کرنے کا دیا اہم مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے مسلم اُمہ کو درپیش مختلف ایشوز کو اجاگر کرنے پر چئیرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کی خدمات کو سراہا۔

صدر نے کشمیر اور فلسطین کے مسلوں پر مختلف کانفرنسز اور ریلیز منعقد کرنے پر ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ صدر نے OICاور اس کے خودمختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب میں کی جانے والی تبدیلیوں کے خلاف مذمت جاری کرنے پر اور جاندار موقف اپنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان علماء کونسل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے علامہطاہر اشرفی کی قیادت میں صدر سے آج ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ صدر نے اس موقع پر کہا کہ عرب ممالک کے لوگ ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں ان سے بڑی توقعات ہیں کہ وہ ہندوستان پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری ہندوستانی مظالم کو رکوائیں گے اوروہاں پر آبادی کے تناسبمیں کی جانیوالی تبدیلیوں کو فوراً بند کر وانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

صدر نے کہا کہ عربوں کو ہندوستان پر اپنا دباؤ بڑھانے کے لئے معاشی پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے صدر کو بتایا کہ وہ عرب دنیا کے رہنماؤں اور ان کے عام لوگوں تک اپنی رسائی بڑھاتے ہوئے انہیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے سلسلے میں آگاہی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مولانا اشرفی نے تجویزپیش کی کہ ہمیں عرب ملکوں میں اپنے وفود کو بھیجنا چاہیے تاکہ وہ عرب رہنماؤں اور وہاں کی سول سوسائٹی کو کشمیریوں کی حمایت کے سلسلے میں مکمل طور پر راغب کر سکیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں وہاں کی اکیڈمیا کو ساتھ ملا کر کے عربی زبان میں ایسا لیٹریچر تیار کرنا چاہیے تاکہ کشمیر کے سلسلے میں آگاہی کی مہم کو تیز کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ وہ عرب سوشل میڈیا اور وہاں کی اخبارات اور رسائل میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لئے پہلے سے بھی کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply