سعودی تیل تنصیبات پر حملے ایک اور اتحاد نے سعودیہ کی حمایت کر دی

0
40

سعودی تیل تنصیبات پر حملے ایک اور اتحاد نے سعودیہ کی حمایت کر دی
آرامکو حملوں کے بعد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی عسکری قیادت نے سعودی عرب کی طرف سے مملکت کے دفاع کے لیے اٹھائے گئے دفاعی اقدامات کی تائید اور مکمل حمایت کی ہے۔

خلیجی ممالک کی عسکری قیادت کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، حملوں اور خطے کو درپیش سلامتی کے دیگر تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خلیج کی مسلح افواج تیار ہیں۔سعودی عرب، برطانیہ اور امریکا بھی اس مسئلہ پر سعودیہ کو یقین دیھانی کرا چکے ہیں کہ وہ اس کے ساتھ ہیں.
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آرامکو حملوں کے ذمہ دار ہونے پر ایران کے خلاف ٹھوس ثبوت دے دیے گئے ہیں اب اس کے بعد ایران کے خلاف فوجی جواب بھی ممکن ہے.دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔
آرامکو حملے، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اہم بات کہہ دی

آرامکو حملوں کے خلاف ٹھوس اور مضبوط موقف اپنانا ہو گا، شہزادہ محمد بن سلمان

 

Leave a reply