تونسہ :درزی سوٹ استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق

تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ)شہر مکی مارکیٹ میں ایک نوجوان درزی سوٹ استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو گیامحلہ کچی آبادی تونسہ کا رہائشی 14 سالہ محمد مزمل ولد موسیٰ اپنی دکان پر سوٹ استری کررہا تھا کہ استری شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگا جس سے نوجوان محمد مزمل بے ہوش ہو گیاقریبی دکانداروں نے ریسکیو 1122 کو بلایا جنہوں نے طور فوری THQ تونسہ ہسپتال منتقل کیامگرنوجوان پہلے ہی فوت ہو چکا تھا۔ ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی

Comments are closed.