میرپورساکرو: پورا سال ماہ رمضان کا انتظار کرنے والے درزی ،مہنگائی کی وجہ بے روزگاری کاشکار

میرپورساکرو،باغی ٹی وی (قادرنوازکلوئی کی رپورٹ) پورا سال ماہ رمضان کا انتظار کرنے والے درزی ،مہنگائی کی وجہ بیروزگاری کاشکارہوگئے ہیں
تفصیل کے مطابق مہنگائی کے باعث ضلع ٹھٹھہ میں درزیوں کا سیزن بھی مانڈ پڑگیا ہے،پورا سال ماہ رمضان کا انتظار کرنے والے درزی ،مہنگائی کی وجہ بیروزگاری کاشکارہوگئے ہیں
موجودہ حالات میں مخدوش ملکی معیشت اور آسمان کوچھوتی ہوئی مہنگائی نے جس طرح عام شہری کو متاثر کیا ہے تو وہیں پر ٹیلرنگ کا کام کرنے والے سینکڑوں کاریگربھی اس کی لپیٹ میں آئے ہیں اور بیروزگار ہو گئے ہیں، گذشتہ سالوں میں ماہ رمضان کی آمد پر درزیوں کے پاس آرڈر پورا کرنے کیلئے ٹائم نہیں ہوتا تھا لیکن اب وہی کاریگر درزی کا کام چھوڑ کر دیگر مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں ۔


عام شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہو گیا ہے، نئے کپڑے کہاں سے لیں،ایک شہری کاکہنا ہے کہ اپنے لیے تو کوئی سوٹ نہیں لیا ،بچوں کیلئے پہلے دو دو سوٹ لیتے تھے اب ایک جوڑا بھی بڑی مشکل سے لیا ہے،درزیوں کا کہنا ہے کہ پہلے رمضان المبارک کی مہینے میں اپنی دکان پر 4 سے 5 کاریگر رکھتے تھے اب کاریگر تو دور کی بات ہے ہمارا خود کا خرچہ نہیں نکلتا، ہمیں مجبوراََ اپنا کاروبار بند کرنا پڑرہاہے ۔

Comments are closed.