بھارت میں تاج محل کی سیر کے دوران چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی سیاح سے بدسلوکی اور نامناسب طور پر چھونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 3 اپریل کو پیش آیا اور ملزم کو تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔سیاح خاتون نے سیاح پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے شمشان گھاٹ روڈ پر دوپہر 1 بجے کے قریب چلتے ہوئے "نامناسب طور پر چھوااور ہراساں کیا گیا”۔پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے دوران متعدد ٹیموں کو ملزم کی گرفتاری کے لیے تعینات کیا گیا۔
ایسوسی ایٹ کمشنر پولیس (تاج سیکیورٹی) سید عریب احمد نے کہا، "غیر ملکی خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کی تلاش کے لیے کئی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ علاقے کے مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیقات کے بعد، ملزم کرن راتھور کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا۔”پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون نے راتھور کو ملزم کے طور پر شناخت کیا ہے اور اُسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔