قصور
تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں تلونڈی کے تاجر غلام رسول کے قتل کے خلاف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج،قصور دیپالپور روڈ بلاک کئے رکھا،مقتول کو چند روز قبل اغواء کیا گیا تھا

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے تلونڈی کے تاجر زرعی سپرے ڈیلر غلام رسول کی کل کنگن پور کے گاؤں تانگڑیاں سے لاش ملی تھی جس پر اہلیان علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے
چند دن قبل غلام رسول کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا تھا جس کا تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج تھا
ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کاروائی نہیں کی جس کی بدولت مغوی کو قتل کیا گیا ہے
اس المناک واقعہ پر تلونڈی کی عوام نے قصور دیپالپور روڈ ٹریفک کے لیے بلاک کئے رکھی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی
قتل سے علاقے بھر میں غم و غصہ کیساتھ شدید قسم کا خوف پایا جا رہا ہے

Shares: