کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش

با اثر تاجر کی کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش
تفصیلات کے مطابق آٹھویں کلاس کی طالبہ ماجدہ جو سکول سے چھٹیوں کی وجہ سے گھر میں فارغ تھی والدہ کے کہنے پر پڑوس میں رہنے والے رشتہ دار تاجر افضل عرف لڈی کے گھر میں معمولی اجرت کے عوض کام کاج جانے لگی
گھر میں اکیلی دیکھ کر افضل لڈی نے ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے جب باہر سے دروزہ کھٹکھٹانے کی آواز آئی تو مجبورا افضل عرف لڈی کو اسے چھوڑنا پڑا جس پر لڑکی کی بڑی بہن اسے اپنے گھر لے آئی اور تمام صورتحال اپنی ماں کو بتائی جس نے 18تاریخ کو تھانہ الہ آباد قصور میں درخواست دی
جس سے بچنے کے لئے با اثر تاجر نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے الٹا اس غریب خاندان کے افراد جس میں دونوں بہنوں اور والد کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا
متاثرہ خاندان کا اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ

Comments are closed.