تاجر برادری اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے ، وزیر اعلی ہنجاب

0
32

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفد کی ملاقات، وفد کی قیادت فیڈریشن کے سابق صدر میاں انجم نثار اورسینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کررہے تھے ، ملاقات میں تاجر برادری اورصنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تاجر برادری اورصنعتکاروں کے جائز مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروی دی

۔عثمان بزدار نے گفتگو کے دوران کہا کہ تاجر برادری و صنعتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا ، کورونا کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔حکومت نے کورونا کے دوران بھی بزنس کمیونٹی کے لئے ریلیف پیکیج دیا اورکاروبار کو جاری رکھا گیا۔اب کورونا کا ایک اورامتحان سامنے ہیں،ہمیں تاجر برادری کا احساس ہے،

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم نے کورونا سے بھی لڑنا ہے اوربزنس بھی چلانا ہے۔تاجر برادری و صنعتکاروں کے مسائل حل کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔تاجر برادری اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے، تاجر برادری اورصنعتکار معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں

تاجر برادری اورصنعتکاروں کو کاروبار کرنے میں ہرممکن سہولتیں دیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہواہے۔ملکی معیشت کے استحکام کیلئے صنعتی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔انڈسٹریل ا سٹیٹس میں صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دیں گے۔ صنعتکار دوست ماحول کو پروان چڑھائیں گے-صنعتی ترقی کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشت مضبوط ہوگی۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کاروباری ماحول ساز گار بنانے کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں۔سابق حکومتیں 72برس میں وہ کام نہ کرسکیں جو آپ کی حکومت نے اڑھائی برس کے عرصے میں کیے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عرفان اقبال شیخ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر چوہدری محمد سلیم، نائب صدر محمد عارف یوسف جیوا، نائب صدر (پنجاب) راجہ محمد انور، نائب صدر (بلوچستان) ناصر خان، نائب صدر چیمبرز آف سمال ٹریڈرز محمد نواز، کوآرڈینیٹر پنجاب ایف پی سی سی آئی محمد علی میاں، سابق چیئرمین پی پی ایم اے ذکاء الرحمن،ایف پی سی سی آئی کی سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ندیم قریشی اوردیگر شامل تھے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے

Leave a reply