تاجر برادری حکومت سے خوش ہے یا نالاں؟ تاجروں نے وزیراعظم کو بتا دیا

0
36

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کوہرسہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےایوان تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی،وفد میں مختلف چیمبرزکے سابق اورموجودہ صدورشامل تھے، وفد نےبرآمدات بڑھانےسے متعلق وزیراعظم کوتجاویزپیش کیں وفد نےوزیراعظم کی تاجربرادری سے مسلسل ملاقاتوں کوسراہا .

وفد نے بزنس کمیونٹی کوساتھ لے کرچلنے کی پالیسی کو سراہا ، وفد نے وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی مدلل تقریرکوبھی سراہا ،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے تحفظات دورکرنے کیلئے لائحہ عمل بنالیا،کاروباری شخصیات پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، کمیٹی کامقصد نیب،تاجربرادری کے مسائل حل کرنا ہے، ملک کامستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تاجربرادری اورحکومت کی مضبوط پارٹنرشپ نہایت اہم ہے، بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے، بزنس کمیونٹی کیلئےآسانیاں پیداکرناچاہتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

Leave a reply